کیچ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، آواران اور نوشکی سے دو افراد جبری لاپتہ، کوئٹہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو زخمی

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ آواران اور نوشکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد کے جبری لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے نذر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت سلام ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب ضلع آواران کے علاقے جھاؤ سے 8 جون کو لیویز اہلکار آصف ولد ابراہیم کو پاکستانی فورسز کے حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔جن کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اسی طرح ضلع نوشکی کے علاقے مل محمد خان سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹبالر عزیز احمد عرف میر اے ولد غلام فاروق کو پاکستانی فورسز نے ناکہ بندی کے دوران حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ عزیز احمد کے اہلخانہ نے ان کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

دریں اثناء بلوچستان دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کردیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نسیدہ بلوچ نے اپنے جبری لاپتہ بھائی صغیر احمد کی کوائف وی بی ایم پی کے پاس جمع کرادیئے

منگل جولائی 1 , 2025
وائس فار بلوچ مسنگ پرسن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نسیدہ بلوچ نے تنظیم سے شکایت کی، کہ انکے بھائی صغیر احمد ولد غلام قادر میروانی بلوچ اور  کزن اقرار ولد جنگیاں کو فورسز کے اہلکاروں نے 11 جون کی شب اورماڑہ چیک پوسٹ سے زبردستی حراست […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ