ذیشان ظہیر کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ بی وائی سی

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز، 29 جون کو، پنجگور میں 10 برس سے جبری گمشدگی کا شکار ظہیر احمد کے صاحبزادے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی پنجگور زون کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر زیشان ظہیر کو پاکستانی فوج کے پرائیویٹ ملیشیا، بدنامِ زمانہ ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے فٹبال چوک سے اغوا کیا۔

انیوں نے کہا کہ زیشان کی جبری گمشدگی کے فوراً بعد اہل خانہ اور عوام کی جانب سے پنجگور میں دھرنا دیا گیا، جو رات گئے تک جاری رہا۔ آج 30 جون کی صبح نو بجے، ان کے خاندان کو زیشان کی مسخ شدہ لاش وصول ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ 21 سالہ زیشان ظہیر ایک سرگرم سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکن تھے، جو اپنے والد ظہیر احمد سمیت بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں اور بلوچ نسل کشی کے خلاف مسلسل آواز بلند کر رہے تھے۔ وہ ریاستی جبر، تشدد اور ماورائے عدالت کارروائیوں کے خلاف ایک باشعور سیاسی موقف رکھتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیشان ظہیر کا ماورائے عدالت قتل پاکستانی فوج اور اس کی پرائیویٹ ملیشیا کے ہاتھوں بلوچ نسل کشی اور بلوچستان میں گزشتہ سات دہائیوں سے جاری ریاستی مظالم کا تسلسل ہے۔ بلوچستان میں اس وقت جنگل کا قانون نافذ ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر بلوچ شہریوں کو جبری لاپتہ کر کے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جا رہی ہیں۔ ریاستی درندگی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے، اور قانون کی کوئی عملداری نظر نہیں آتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی، شہید زیشان ظہیر کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ان کی یاد میں تقاریب کے انعقاد کا اعلان کرتی ہے۔ تمام زونز کو تاکید کی جاتی ہے کہ فوری طور پر احتجاجی پروگرام اور یادگاری تقریبات کی تیاریوں کا آغاز کریں۔ کل سوشل میڈیا پر آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شَالْ کی یادیں: بَلُوچْ تَارِیْخ، جِدُوجُہْد اور شُعُوْر کی اَمَر دَسْتَاوِیْز

پیر جون 30 , 2025
تحریر: رامین بلوچ-آخری حصہزرمبش مضمون زرک میر کے یہ الفاظ بابا مری سے محض عقیدتی اظہار نہیں، بلکہ بلوچ قوم کی اجتماعی آدرش کا عکاس ہیں، جو نسل در نسل جبر، استحصال اور غلامی کا سامنا کرتی رہی ہے۔ ایسے میں بابا مری کا کردار صرف ایک انقلابی سیاست دان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ