
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ موسیٰ کالونی میں ویگن اڈے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ہلاک شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت علی محمد ولد عرض محمد کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ادھر ضلع دُکی کے علاقے لونی، کلی لاڈو گان میں معمولی تکرار پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص عبدالرحمن ولد صالح محمد قوم لاڈو لونی ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔