
بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے سرخاران مٹی کراس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کی شام پیش آیا، جب مٹی کراس کے مقام پر نامعلوم حملہ آوروں نے دو افراد کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں محمد عرفان ولد غلام فاروق، جو کہ ضلع سبی کے علاقے ڈھاڈر کا رہائشی تھا، موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
جبکہ فائرنگ سے اخلاق احمد ولد غلام فاروق شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
تاحال واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔

