کچکی: مسلح افراد کی شاہراہ پر ناکہ بندی، لیویز تھانے اور چیک پوسٹ پر قبضہ، اسلحہ ضبط

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے کوئٹہ-تفتان مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے لیویز تھانے اور چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا اور اسلحہ ضبط کر لیا۔

ذرائع کے مطابق، چاغی کے علاقوں پدگ گوک آپ اور کچکی میں واقع لیویز تھانے اور چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول کر کنٹرول سنبھال لیا۔ مسلح افراد نے تھانے اور چیک پوسٹ پر موجود تمام جنگی اسلحہ اور دیگر سامان ضبط کرنے کے بعد گاڑیوں سمیت تھانے اور چیک پوسٹ کو نذرِ آتش کر دیا۔

مسلح افراد نے لیویز اہلکاروں کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچایا اور انہیں جانے دیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انتظامی دفاتر پر حملے، قبضے، اسلحہ ضبط کرنے اور تھانوں کو نذرِ آتش کرنے کی ذمہ داری ماضی میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں مستونگ میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی، تھانوں پر قبضہ اور بھاری مقدار میں اسلحہ ضبط کیا تھا، جس کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران: مٹی کراس میں فائرنگ سے ایک ہلاک، دوسرا زخمی

اتوار جون 29 , 2025
بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے سرخاران مٹی کراس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کی شام پیش آیا، جب مٹی کراس کے مقام پر نامعلوم حملہ آوروں نے دو افراد کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ