
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 28 جون کی شام 5 بجے پسنی کے علاقہ کلانچ، بازواجہ میں آپریشن کی غرض سے پہاڑی علاقے میں داخل ہونے والے قابض پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے میں دشمن کے تین اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ پسنی کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فوج اور ان کے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے گزشتہ پانچ دنوں سے فوجی آپریشن جاری ہے۔ بازواجہ کے مقام پر سرمچاروں نے گھات لگا کر قابض فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد فورسز پسپا ہو گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ پسنی کے علاقہ کلانچ، باز واجہ میں قابض فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔