جبری لاپتہ عاصم اور اسرار کےحوالے سے لواحقین کو معلومات فراہم کیا جائے۔ وی بی ایم پی

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وی بی ایم پی کو شکایت موصول ہوئی ہے، کہ بلوچستان کے ضلع خاران سے عاصم ولد موسیٰ خان یلانزھی اور اسرار ولد فقیر محمد یلانزھی کو گزشتہ رات اُس وقت فورسز نے وڈھ چوکی کے قریب حراست میں لیا، جب وہ بازار سے اپنے گھر جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لواحقین نے یہ بھی شکایت کی کہ عاصم اور اسرار کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا، کہ وہ کس ملکی ادارے کے حراست میں ہے، اور وہ کس حال میں ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے دنوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی مذمت کی، اور حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں سے اپیل کی کہ اگر عاصم اور اسرار پر کوئی الزام ہے، تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے، اگر وہ بےقصور ہے، تو انکی رہائی کو یقینی بنانے اپنی کردار ادا کرکے خاندان کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

واحد کمبر قوم کا وہ اثاثہ ہیں جِن کو نہ قوم بھول سکتی ہے اور نہ ہی اُن کا خاندان۔ شاری کمبر

اتوار جون 29 , 2025
بزرگ آزادی پسند رہنما اور جبری لاپتہ استاد واحد کمبر کی بیٹی ایڈوکیٹ شاری کمبر نے کہا ہے کہ واحد کمبر کی زندگی ایک غیر معمولی جدوجہد کی داستان ہے.ایک ایسی جدوجہد جو نوجوانی سے شروع ہوئی اور آج بڑھاپے تک اسی جذبے سے جاری ہے۔ وہ صرف ایک شخص […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ