
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والی پانچ گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق، مستونگ میں بلوچستان ہوٹل کے قریب معدنیات سے لدی چار گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے تین گاڑیاں سیندک منصوبے سے منسلک تھیں، جبکہ ایک گاڑی نوشکی کے علاقے پدگ سے اسٹیل ملز کے لیے معدنیات لے جا رہی تھی۔
دوسری جانب، مستونگ میں رحمان ہوٹل کے قریب معدنیات لے جانے والی ایک اور گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔