
بلوچستان کے ضلع دُکی میں تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق نانا صاحب زیارت کے قریب نرہن ندی کے علاقے سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ تینوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ ماضی میں کئی بار پاکستانی فورسز نے پہلے سے جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرکے ان کی لاشیں پھنک دی تھی۔ مقامی افراد اس واقعے کو بھی ایک جعلی مقابلہ قرار دے رہے ہیں اور خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ مقتولین ممکنہ طور پر پہلے سے جبری طور پر لاپتہ افراد ہوسکتے ہیں۔