
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں واقع فرنٹیئر کور کی رئیسانی چیک پوسٹ کو گزشتہ شب نامعلوم افراد نے دستی بم حملے کا نشانہ بنایا۔
حکام نے دھماکے کی تصدیق کی ہے، تاہم نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔


