
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے نہ 27 جون کو منگچر میں ملنگزئی کے مقام پر ہمارے سرمچاروں نے فائرنگ کرکے پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ایک کارندے علی ولد محمد آعظم کو ہلاک کیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ کارندہ قابض اداروں کیلئے قلات و منسلک علاقوں میں عرصہ دراز سے کام کررہا تھا۔ مقامی افراد کی مخبری سمیت ان علاقوں میں متعدد فوجی آپریشنز میں برائے راست شریک رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ قلات میں علی سے جُڑے نیٹورک کا حصہ و دیگر جتنے بھی کارندے سرگرم ہیں، سب ہمارے نشانے پر ہیں۔