ڈھاڈر اور نصیر آباد حملوں میں قابض فوج کے 5 اہلکار ہلاک کردیے، بی آر جی

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان نے دوستین بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں  قابض فوج کے  دو اہلکار ہلاک اور تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ دریں اثناء بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے پٹ فیڈر پل کے قریب بیدار روڈ پر پاکستانی قابض فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے  تین ہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دشمن سے جھڑپوں میں چھ فوجی اہلکار ہلاک اور تین جانباز سرمچار شہید – بی ایل اے

جمعرات جون 26 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل اے تین سرمچار کوئٹہ، قلات اور ساہیجی کے محاذوں پر قابض پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں شہید ہوگئے۔ شہید ساتھیوں میں سنگت جمشید، سنگت نوروز اور سنگت منور بیگ شامل ہیں۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ