
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آج دوسرے روز بھی فوجی آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کا آغاز گزشتہ صبح چالیس گاڑیوں کے ساتھ کیا گیا۔ آج اطلاع ملی ہے کہ پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔ ان میں دو افراد کی شناخت اورنگزیب ولد غلام حیدر اور سلطان محمد ولد موسیٰ خان کے نام سے ہوئی ہے۔
تاحال دیگر افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔