
بلوچستان کے اضلاع کیچ اور مستونگ میں پاکستانی فورسز اور معدنیات لے جانے والی گاڑی کو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات آٹھ بجے کیچ کے علاقے سامی قلات اور شاپک بارگ پہاڑ پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر بیک وقت مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملوں کے دوران کافی دیر تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
حملوں کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
دوسری جانب، مستونگ کے علاقے ژلی میں معدنیات لے جانے والی ایک گاڑی کو مسلح افراد نے حملے کا نشانہ بنایا۔
ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔