
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی خفیہ اداروں کے کارندوں کو نامعلوم افراد بم حملے میں نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ گوادر کے علاقہ نیاآباد میں خفیہ اداروں کے ٹھکانے پر ہوا ہے جس کے نتیجے میں نقصانات کے اطلاعات ہیں۔ تاہم ابھی آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب خفیہ ادارے کے کارندے اپنے ٹھکانے پر پہنچے تھے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔