کوئٹہ: نوجوان غلام علی بلوچ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے ایک اور نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

اہل خانہ کے مطابق، 22 جون 2025 کو مستونگ کلی دتو سے تعلق رکھنے والے طالبعلم غلام علی بلوچ ولد شہید عبدالحکیم بلوچ کو پاکستانی خفیہ اداروں نے کوئٹہ جناح ٹاؤن میں اپنے رشتہ دار عبدالنبی ساسولی کے گھر سے بغیر وارنٹ حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ غلام علی کی گرفتاری کے بعد سے اب تک ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اہل خانہ نے حکومت، عدلیہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ غلام علی بلوچ کو فوری بازیابی کیلئے آواز اٹھائیں اور اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ: پاکستانی فوج کی جانب سے فوجی آپریشن جاری

بدھ جون 25 , 2025
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فوج کی جانب سے بڑی تعداد میں مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے آج صبح بڑی تعداد میں مستونگ کے علاقے کردگاپ میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا اور مقامی لوگوں کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ