
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کے ٹھکانے پر دستی بم حملہ کیا، جس کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
حملہ نوشکی کے علاقے کلی غریب آباد میں ہوا جہاں بلخ شیر نامی شخص کے رہائشی مقام کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق، بلخ شیر کا تعلق پاکستان کے خفیہ اداروں سے بتایا جاتا ہے۔ حملہ آوروں نے اس کے ٹھکانے پر دستی بم پھینکا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔