
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 20 جون کو مغرب سے قبل ہمارے سرمچاروں نے دُکی کے علاقے یارو کو گھیرے میں لیکر جھالر کے مقام پر واقع ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ سکواڈ کے سرغنہ اکبر ناصر کے تمام ٹھکانوں پر بیک وقت حملہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ حملہ 6 بجے شروع ہوا اور دو گھنٹے تک جاری رہا۔ اکبر ناصر حملے سے تھوڑی دیر قبل علاقے سے نکل چکا تھا جبکہ حملے کے دوران اس کے قریب تمام کارندے بھی ٹھکانے چھوڑ کر بھاگ گئے۔ سرمچاروں کی جانب سے علاقے کا کنڑول اور کارندوں کے تعاقب کا سلسلہ رات 10 بجے تک جاری رہا۔
انہوں نے کہا کہ حملوں کے نتیجے میں ڈیتھ سکواڈ کے چار کارندے زخمی ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اکبر ناصر پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی ایماء پر علاقے و گردونواح میں ڈیتھ سکواڈ کے نیٹورک چلاتا ہے، جھالر میں واقع مذکورہ ٹھکانوں میں مسلح جھتوں اور سماجی بدکاروں کو پناہ دی جاتی ہے، اکبر ناصر سمیت اس کے تمام کارندے مقامی بلوچوں اور قومی تحریک کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ بی ایل اے علاقہ مکینوں کو تنبیہ کرتی ہے کہ اکبر ناصر و اس کے کارندوں کسی بھی طرح کی قربت رکھنے سے گریز کریں۔