مشکے: پاکستانی فورسز پر 4 حملے، جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات

بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو چار مختلف حملوں میں نشانہ بنا کر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق، 21 جون کی شام سات بجے مسلح افراد نے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں اوگار اور تنک میں قائم پاکستانی فورسز کی دو مختلف چیک پوسٹوں پر بیک وقت حملے کیے۔ حملے تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہے۔

دوسری جانب، مسلح افراد نے مشکے کے علاقے اوگار کیمپ کے قریب کھیتوں میں گشت میں مصروف فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے قریب سے فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

ایک اور حملے میں، 22 جون کی شام مسلح افراد نے مشکے کے علاقے میسکی میں یو فون کے موبائل ٹاور پر حملہ کیا، جس کے دوران ٹاور کی سولر پینلز اور دیگر مشینری کو نذر آتش کر کے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

ان علاقوں میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے، تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے باضابطہ طور پر قبول نہیں کی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہید فدائی سمیہ قلندرانی — بلوچ دھرتی کی بیٹی، مزاحمت کا استعارہ

منگل جون 24 , 2025
تحریر: سنجر قلندرانیزرمبش مضمون تاریخ ہمیشہ انہیں یاد رکھتی ہے جو قربانی دیتے ہیں، اور جب قربانی کا رنگ عورت کے لہو سے رقم ہو، تو وہ تاریخ محض تحریر نہیں، صدیوں کی روشنی بن جاتی ہے۔ بلوچ سرزمین کی آزادی کی تحریک میں جہاں ہزاروں نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ