
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 21 جون کو ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے گوم میں فائرنگ کرکے سب انسپیکٹر سی ٹی ڈی فدا آحمد کو ہلاک کیا۔
انہوں نے کہا کہ فدا آحمد بدنام زمانہ پاکستانی فورس سی ٹی ڈی کے حاضر سروس افسر ہونے کے علاوہ ذاتی طور پر پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کا ایک آلہ کار بھی تھا، جوکہ قلات و گردونواح میں فوجی ایماء پر متعدد نوجوانوں کی گرفتاری، تشدد اور شہادت میں برائے راست ملوث ہے۔ مذکورہ کارندہ بلوچ قوم و تحریک کے خلاف متعدد سنگین اور انتہائی غیرانسانی جرائم میں ملوث ہے۔
ترجمان نے کہا کہ قلات میں فدا آحمد کے نیٹورک سے منسلک کارندوں سمیت علاقے و گردونواح میں متعدد دیگر ضمیرفروش آلہ کار ہمارے نشانے پر ہیں، جنہیں جلد عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔