
بلوچستان کے علاقے پشین اور دکی میں فائرنگ کے نتیجے میں میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے پشین کے علاقے کلی تورہ شاہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد صدیق خیرخواہ کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کے دو بیٹے، محمد ہمایوں خان اور نصیر احمد خان شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ضلع دکی کے علاقے جھالار میں مسلح افراد کے حملے میں ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی جبکہ تین افراد، خان ولی، عبدالنجیب اور عبداللہ زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔