مستونگ: سیندک کا سامان لے جانے والی ٹرالرز پر مسلح افراد کا حملہ

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے  کھڈکوچہ میں بلوچستان ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سیندک منصوبے کا سامان، جن میں جنریٹر وغیرہ شامل تھے، لے جانے والی ٹرالرز پر فائرنگ کر دی۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے دو ٹرالرز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سامان کو نقصان پہنچا، تاہم ڈرائیور محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حملے کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ میں مسلح افراد کے ہاتھوں اینٹی نارکوٹکس افسر یرغمال، اسلحہ اور گاڑی ضبط

ہفتہ جون 21 , 2025
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے ایک کارروائی کے دوران ایکسائز، ٹیکسیشن اور اینٹی نارکوٹکس کے افسر میر سلطان احمد زہری کو حراست میں لے لیا۔ مسلح افراد نے افسر کا سرکاری اسلحہ اور گاڑی اپنے قبضے میں لے لی، تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ