دُکی و کوئٹہ حملوں میں ایم آئی ایجنٹ اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو نشانہ بنایا – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے دُکی اور کوئٹہ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے آلۂ کار اور سی ٹی ڈی تھانے کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بدھ کی شب دُکی میں قابض پاکستان کے نام نہاد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار نورالدین زخمی ہوگیا جبکہ تھانے کو نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کوئٹہ کے سریاب، کیچی بیگ میں قابض پاکستانی فوج کی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے آلۂ کار مشتاق حسین ولد علی نواز راٹھور سکنہ سندھ مورو کو مسلح حملے میں ہلاک کردیا۔ مذکورہ آلۂ کار قابض فوج کا حاضر سروس اہلکار بھی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آلۂ کار مشتاق حسین کو قابض فوج کی جانب سے سریاب سمیت کوئٹہ کے دیگر مقامات پر خفیہ سیلز قائم کرکے مخبری و سہولت کاری کیلئے لوگوں کی بھرتی کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ مذکورہ سیلز اور ان سے منسلک دیگر افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے جن کا انجام جلد ہی مشتاق حسین کی طرح ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ: سیندک کا سامان لے جانے والی ٹرالرز پر مسلح افراد کا حملہ

جمعہ جون 20 , 2025
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے  کھڈکوچہ میں بلوچستان ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سیندک منصوبے کا سامان، جن میں جنریٹر وغیرہ شامل تھے، لے جانے والی ٹرالرز پر فائرنگ کر دی۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے دو ٹرالرز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سامان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ