منگچر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان سیف اللہ جبری لاپتہ

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر بازار سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت سیف اللہ ولد رحیم داد محمد شئی کے نام سے ہوئی ہے،خاندانی ذرائع کے مطابق سیف اللہ منگچر میں ایک مکینک کی دکان پر کام کرتا تھا، جہاں سے اسے 11 جون کو فورسز نے حراست میں لیا۔ اس کے بعد سے سیف اللہ کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

سیف اللہ کے اہلِ خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیف اللہ کی باحفاظت بازیابی کے لیے آواز بلند کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ، کوئٹہ-کراچی شاہراہ بند

جمعہ جون 20 , 2025
گزشتہ شب 2:30 بجے مستونگ کے علاقے کلی کونگڑھ میں سی ٹی ڈی اور ایف سی اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور عزیز الرحمن ولد ٹکری سفر خان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔ عزیز الرحمن […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ