شال ،خضدار، گوادر، کیچ ،پنجگور خاران اور حب میں فورسز چوکیوں اور انتخابی دفاتر پر بم اور راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری

شال ،خضدار، گوادر، کیچ ،پنجگور خاران اور حب میں فورسز چوکیوں اور انتخابی دفاتر پر بم اور راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری

شال کے علاقے قمبرانی روڈ پر دھماکا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا کچرے کے ڈھیر میں ہوا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تحقیقات جاری ہے۔ دھماکے سے ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

حب شہر میں کوسٹ گارڈز کیمپ کے مرکزی گیٹ سے دستی بم برآمد۔ دستی بم پھٹ نہ سکا۔ پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا، پولیس کے مطابق ہینڈ گرنیڈ کی پن بھی نکلی ہوئی تھی جو معجزانہ طور پر پھٹ نہیں سکا۔

تربت میں پارک ہوٹل کے قریب دستی بم حملہ اور فائرنگ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تربت میں پارک ہوٹل کے قریب دستی بم حملہ اور فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے ۔ جبکہ تربت کے علاقہ گہنہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔اس حوالے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔

تربت: فورسز چوکی پر حملہ ،تفصیلات کےمطابق
کیچ کے مرکزی شہر  تربت میں ائیرپورٹ چوک پر قائم فورسز چوکی پر نامعلوم افراد نےخودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیاہے ۔

ادھر کیچ کے علاقے جمک گورکوپ میں  رات گئے نامعلوم افرادنے فوجی کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔

اسی طرح گزشتہ رات دس بجکر چالیس منٹ پر تجابان میں فوجی چیک پوسٹ پر راکٹ لانچر،اسنائپر اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ ہوا تھا۔

گوادر: گریڈ اسٹیشن اور اس کہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملہ، آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں مسلح افراد نے گریڈ اسٹیشن اور اسکی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گوادر گھٹی ڈھور میں گریڈ اسٹیشن کو حملے میں نشانہ بنایا گیا، کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

حملے میں نقصان کہ اطلاعات ہیں جبکہ حملے کی زمہداری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

خضدار کے علاقے زہری نورگامہ بازار میں جمعیت علماءاسلام اور بی این پی کے انتخابی دفتر پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ ہوا۔ حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاع ملتے ہی لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔

پنجگور کے علاقے چتکان میں ڈی سی آفس پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دستی بم ڈی سی آفس کے صحن میں گرکر پھٹ گیا۔تاہم دھماکے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

اسی طرح خاران شہر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کے گھر کے قریب دھماکا ہوا۔ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے خاران شہر میں پی بی 33 بلوچستان اسمبلی کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار چیئرمین  نورالدین نوشیروانی کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دھماکے سے جانی و مالی نقصانات کی اصلاع موصول نہیں ہواہے۔

دھماکے کے بعد پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

علاوہ ازیں مستونگ میں پولیس تھانے پر بھی دستی بم سے حملے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد مستونگ میں سٹی پولیس تھانے پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ۔

بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

دکی  مزدور اغوا، کوئلہ کانوں میں پرچیاں تقسیم، کام بند کرنے کی دھمکی،مستونگ دکی دو افراد ھلاک

جمعرات فروری 1 , 2024
دکی مزدور اغوا، کوئلہ کانوں میں پرچیاں تقسیم، کام بند کرنے کی دھمکی،مستونگ دکی دو افراد ھلاک

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ