
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سولہجون کو رات 8:30 بجے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے مند کے علاقہ مہیر میں پاکستانی فورسز کی ایک پوسٹ پر راکٹ لانچروں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قابض دشمن کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
حملے کے بعد سرمچار بحفاظت نکل کر اپنے ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارہ جون کو صبح دس بجے پنجگور کے علاقہ عیسیٰ سندئے سر میں تنظیم کے خفیہ ونگ کی اطلاع پر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے رکن نعیم ولد صوفی جلال کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا، جبکہ سرمچاروں نے اس کی سرکاری بندوق اور دیگر سامان قبضے میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔
ترجمان نے کہا کہ واضح رہے کہ ڈیتھ اسکواڈ کا رکن نعیم 26 اپریل 2020 کو پروم میں تنظیمی ساتھیوں میجر نورا عرف پیرک اور ان کے ساتھیوں کی شہادت میں براہ راست ملوث تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ مند میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنانے اور پنجگور میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے رکن نعیم کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض افواج اور ان کے سہولت کاروں سمیت استحصالی منصوبوں کے خلاف جنگی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔