
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیھ لوٹی میں گیس و تیل تلاش کرنے والی کمپنی ماڑی انرجیز لمیٹڈ کے قافلے پر اُس وقت آئی ای ڈی حملہ ہوا جب کمپنی کے ملازمین گیس سروے میں مصروف تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، حملے کے نتیجے میں کمپنی کے ملازمین کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تاہم حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے تاحال قبول نہیں کی ہے، لیکن واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گیس تلاش کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن آرمی نے قبول کی تھی۔