
ضلع کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرگرم مسلح گرو ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ایک مقامی گھر کو نشانہ بنایا۔ محمد ہارون نامی رہائشی کے گھر کے سامنے رات 11:00 بجے کے قریب دستی بم پھینکا گیا، جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔
حملے کے نتیجے میں گھر کے دروازے اور دیگر اشیاء کو نقصان پہنچا، تاہم گھر میں موجود افراد محفوظ رہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ مبینہ طور پر ڈیتھ اسکواڈ کے افراد کی جانب سے کیا گیا، جو اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مقامی افراد کے گھروں پر حملے، فائرنگ اور دستی بم حملوں میں ملوث رہے ہیں۔
واضح رہے کہ تمپ میں چند روز قبل ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کے دستی بم حملے میں ایک خاتون زخمی ہوئی تھی۔