
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ حملہ آور ان کا اسلحہ اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نعیم ولد صوفی کے نام سے ہوئی، جنہیں پنجگور کے علاقے عیسی میں نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے ان کا اسلحہ اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق، ہلاک شخص کا تعلق پاکستانی فوج کی جانب سے بنائے گئے ڈیتھ اسکواڈ سے تھا، جو بلوچ سرمچاروں کی شہادت میں ملوث رہا ہے۔
تاحال اس کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔