
بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک جبری گمشدگی کے واقعے کے خلاف متاثرہ خاندان اور علاقہ مکینوں نے تربت کے علاقے شاپک میں سی پیک شاہراہ کو احتجاجاً بند کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یاور حبیب ولد حبیب بلوچ کو 16 جون 2025 کو تربت ہائی کورٹ کے سامنے سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ واقعے کے بعد اہل خانہ اور مقامی افراد نے یاور حبیب کی بازیابی کے لیے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے سی پیک شاہراہ بند کر دی۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یاور حبیب کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے اور بلوچستان میں جاری جبری گمشدگیوں کے سلسلے کو بند کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے سی پیک شاہراہ پر اسی نوعیت کے احتجاجی دھرنے دیے جا چکے ہیں۔


