کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ناصر قمبرانی تین ماہ بعد بازیاب

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے رواں سال 17 مارچ کو جبری طور پر لاپتہ کیے گئے سیاسی کارکن ناصر قمبرانی تین ماہ بعد بازیاب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق، ناصر قمبرانی کو پاکستانی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا، جس کے بعد وہ جبری گمشدگی کا شکار رہے۔

ان کی گمشدگی کے خلاف اہلِ خانہ کی جانب سے کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جبکہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بھی واقعے کی مذمت کی تھی۔

ناصر قمبرانی کی بازیابی کے بعد وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔ ان کے اہلِ خانہ نے ان تمام افراد اور تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بازیابی کے لیے آواز بلند کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نال: گریشگ میں بساک کی جانب سے لٹریری و ایجوکیشنل تقریب کا انعقاد

منگل جون 17 , 2025
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک) کی جانب سے نال کے علاقے گریشگ میں شعیب بلوچ اور ماسٹر وہاب بلوچ کی یاد میں ایک ادبی و تعلیمی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تقاریر، پینل ڈسکشن، بچوں کے لیے گام کلاس، ڈرامہ، ڈاکیومنٹری، تحقیقی مقالے، بلوچستان کتاب کاروان کے زیرِ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ