
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فائرنگ سے معروف اسلحہ ڈیلر عاقب شکاری جان کی بازی ہار گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق عاقب شکاری اپنے گھر سے شہر کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر تربت ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
عاقب شکاری کو علاقے میں اسلحے کی خرید و فروخت کے حوالے سے جانا جاتا تھا۔
واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم قتل کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔