
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 16 جون کو ہمارے سرمچاروں نے مچھ کے علاقے آب گم کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ
حملے کے نتیجے میں ریلوے کے دو ملازمین سمیت بم ڈسپوزل سکواڈ کے دو اہلکار ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے ٹرین کو اس مقام پر نشانہ بنایا جہاں قابض فورسز اور ریلوے ملازمین ٹریک کو کلیئر کرنے میں مصروف تھے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے ایک آزاد اور خودمختار بلوچستان کی تشکیل تک جاری رہیں گے۔