پسنی: فائرنگ سے دو لیویز اہلکار زخمی

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے علاقے ببرشور، وارڈ نمبر 1 میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق، شبیر اور صغیر نامی دونوں اہلکار محلے کی ایک دکان پر بیٹھے تھے جب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی۔

زخمیوں کو فوری طور پر پاک عمان اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس اور لیویز حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ بگٹی: ایف سی اور سی ٹی ڈی کے چھاپے، تین افراد جبری طور پر لاپتہ

منگل جون 17 , 2025
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں پیر کے روز فرنٹیئر کور (ایف سی) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ جارحیت کے دوران سوئی شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، جارحیت  کے دوران فورسز اہلکاروں نے متعدد مکانات […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ