مستونگ اور خضدار میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک، زہری سے لاش برآمد

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک نامعلوم شخص کی ہتھکڑی بندھی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ضلع مستونگ کے علاقے سنگر میں واقع ولی خان تھانہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پڈنگ آباد کا رہائشی منیر احمد ولد خدابخش سرمستانی ہلاک ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق، حملہ آور موقع واردات کے فوراً بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع پر لیویز فورس موقع پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی مکمل کی گئی اور بعد ازاں ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ تاہم فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

دوسری جانب ضلع خضدار کی تحصیل کرخ میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں گورنمنٹ اسکول کے استاد گلزار ساسولی اور ان کا ساتھی حامد احمد ہلاک ہوگئے۔ دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ پیر ابراہیم کرخ کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق، گلزار ساسولی اس سے قبل بھی متعدد بار قاتلانہ حملوں کا نشانہ بن چکے تھے، جن میں وہ محفوظ رہے تھے۔ اس بار وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اسی روز خضدار کی تحصیل زہری کے علاقے نورگامہ گیٹ وے کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ مقتول کے ہاتھ ہتھکڑیوں سے بندھے ہوئے تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لاش ملنے سے کچھ دیر قبل علاقے میں فائرنگ کی آواز سنی گئی تھی۔ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ قتل کے محرقات معلوم نہیں ہوسکے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایدھی فاؤنڈیشن بے نامی تدفین کا حصہ نہ بنے، تدفین سے پہلے شناخت یقینی بنائی جائے۔ماما قدیر بلوچ

پیر جون 16 , 2025
شال: کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ (وی بی ایم پی) کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کی سربراہی میں وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری ہے۔ پیر کے روز احتجاج کو 5853 دن پورے ہوئے، احتجاجی کیمپ میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ