
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرگرم ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے گزشتہ روز کونشکلات اور میر عیسیٰ کورجو میں دو رہائشی مکانات پر دستی بم حملے کیے۔
ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے کونشکلات میں شفیق ولد درمحمد اور کورجو میں محمد حیات ولد محبت کے گھروں کو نشانہ بنایا۔ دستی بم حملوں کے نتیجے میں گھروں کے باہر نصب پانی کے ٹینک اور دروازے بری طرح متاثر ہوئے، جبکہ حملے کے دوران شفیق کی اہلیہ، نعیمہ بنت ملک میران زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کے دوران پاکستانی فوج کے نگرانی کرنے والے ڈرونز بھی فضا میں دیکھے گئے۔