بلوچ ویمن فورم کی رپورٹ: جون 2025 کی پہلی نصف میں بلوچستان میں 20 بلوچ نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل

بلوچ ویمن فورم نے جون 2025 کی پہلی پندرہ دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 20 بلوچ نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تمام واقعات میں ریاستی فورسز یا ان کے حمایت یافتہ مقامی عسکری گروہوں کا براہِ راست ہاتھ تھا۔

تنظیم کے مطابق یہ قتل عید کے خوشی بھرے موقع پر بلوچ عوام کے لیے سوگ بن گئے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں جشن منایا جا رہا تھا۔ بلوچ ویمن فورم نے ان واقعات کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 13 جون کو سیفہ بلوچ اور شاہ جان بلوچ، جو پہلے سے جبری لاپتہ تھے، ریاستی تحویل میں رہ کر جعلی مقابلے میں قتل کر دیے گئے اور ان کی لاشیں ورثاء کو نہ دکھائی گئیں بلکہ خاموشی سے دفنا دی گئیں۔

12 جون کو سعود نیچاری کو قلات کے تحصیل منگوچر، عبداللہ بلوچ کو تُمپ اور کامران جتک کو خضدار میں پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈز نے قتل کیا۔ 11 جون کو سوئی سے علی بیگ بگٹی، یوسف وڈو بگٹی اور زاہد بگٹی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں جو پہلے جبری لاپتہ تھے۔

اسی دن لاپتہ علی محمد اور نظر بلوچ کی لاشیں بھی ملیں، جبکہ نظر بلوچ کا بھائی گلداد تاحال ریاستی تحویل میں ہے۔ 9 جون کو کولواہ میں حراست میں لیا گیا طالبعلم نواب بلوچ تشدد زدہ حالت میں مردہ پایا گیا۔

6 جون کو عید سے ایک روز قبل سعید مری، عید محمد مری اور دیگر چار افراد کی لاشیں ملیں، جبکہ 3 جون کو سید احسان شاہ کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں نے قتل کیا اور خضدار میں مسلم بلوچ کو ڈیتھ اسکواڈ نے نشانہ بنایا۔ قلات سے سمیع اللہ بلوچ اور بسم اللہ بلوچ کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔

2 جون کو وحید بلوچ کو تربت کے سول اسپتال سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، دو دن بعد گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔

بلوچ ویمن فورم کا کہنا ہے کہ ریاستی ادارے بلوچ عوام کو بے دردی سے قتل کر رہے ہیں اور ان پر کوئی گرفت نہیں، ماورائے عدالت قتل بلوچستان میں معمول بن چکا ہے۔ فورم نے بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ بگٹی: آئی ایس آئی اہلکاروں پر حملہ اور گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ بی آر اے

اتوار جون 15 , 2025
بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں تحصیل بازار کے قریب خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکاروں کو دستی بم حملوں میں نشانہ بنایا، جس کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ