
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں نامعلوم مسلح افراد نے آئی ایس آئی کے اہلکاروں کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں انہیں جانی و مالی نقصان ہوا ہے، تاہم حکام کی جانب سے تاحال کسی قسم کی سرکاری تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں واقع 36 انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکے سے تباہ کر دیا ہے، جس کے بعد زین کوہ گیس فیلڈ سے سوئی پیوریفکیشن پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
دھماکے کے بعد پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
تاحال کسی تنظیم نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہیں۔