
بلوچستان کے ضلع خاران شہر سے تعلق رکھنے والا نوجوان سہیل سرپراہ ولد حاجی ظہیر احمد سرپراہ کو 12 جون 2025 کو رات میں پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، سہیل سرپراہ جو قلعہ محلہ خاران کا رہائشی ہے، شام کے وقت اپنے دوستوں کے ہمراہ تفریح کے لیے نکلا تھا۔ واپس آتے ہوئے راستے میں پاکستانی فورسز نے اسے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اہل خانہ کے مطابق، واقعے کے بعد سہیل کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا اور ان کی خیریت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اہلِ خانہ نے خاران پولیس تھانے میں نوجوان کی گمشدگی کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے اور اس کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔