
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بلوچ سرمچار جاں بحق ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دشت ملائی نگور میں سیاہجی کے پہاڑی علاقے میں داخلے کے راستے پر پاکستانی فوج کی جانب سے بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی، جس سے ٹکرا کر ریاض بلوچ سکنہ دشت شولی جاں بحق ہو گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے سیاہجی جانے والے تمام راستوں پر بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں، تو اس دوران بلوچ سرمچاروں کی ایک گشت جا رہی تھی کہ ریاض بلوچ حادثاتی طور پر سرنگ سے ٹکرا گیا۔