پنجگور اور کیچ میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

بلوچستان کے اضلاع کیچ اور پنجگور میں مسلح افراد نے دو مختلف حملوں میں پاکستانی فورسز اور ان کی جانب سے نصب کیے گئے کیمروں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں قلم چوک پر واقع پاکستانی فورسز کی ایک چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔ حملے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

ادھر ضلع کیچ کے علاقے زامران میں ساہ دیم کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی جانب سے نصب کردہ جاسوسی کیمروں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کیمرے تباہ کرنے کے بعد فضا میں ایک جاسوس ڈرون کو بھی نشانہ بنا کر مار گرایا۔

تاہم دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پانک کی مئی 2025 کی رپورٹ، پاکستانی فوج نے 27 افراد ماورائے عدالت قتل، 128 افراد کو جبری لاپتہ کیا

جمعہ جون 13 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے ادارہ انسانی حقوق پانک نے مئی 2025 کی رپورٹ شائع کی ہے جس میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال بیان کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ بلوچستان میں کئی دہائیوں سے جاری انسانی حقوق کی صورتحال میں پریشان کن حد تک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ