خاران، ہیرونک اور چاغی حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 12 جون کی رات نو بجے خاران شہر میں پرانا گزی روڈ پر قائم قابض پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دشمن پر فائر کئے گئے گولے اپنے اہداف پر جا لگے جس کے نتیجے میں دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارہ جون شام پانچ بج کر چالیس منٹ پر سرمچاروں نے ہیرونک میں قائم قابض پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر متعدد گرنیڈ لانچر داغے جو اپنے اہداف پر جا لگے جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے بارہ جون رات ساڑھے گیارہ بجے چاغی کی تحصیل پدگ میں گڈانی کے مقام پر کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ این چالیس پر تیل لیجانے والی ایک بوزر گاڑی پر فائرنگ کرکے گاڑی کو ناکارہ بنا دیا اور ڈرائیور کو انسانیت کی بنیاد پر چھوڑ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بی ایل ایف خاران اور ہیرونک میں پاکستانی قابض فورسز اور چاغی میں تیل لے جانے والی گاڑی پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان میں قابض فورسز، ان کے تنصیبات، ان کے آلہ کار اور اس کا ہر وہ منصوبہ ہمارے نشانے پر ہوگا جس کا مقصد مقبوضہ بلوچستان پر جبری قبضہ کو طول دینا اور بلوچ قومی وسائل کا استحصال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور اور کیچ میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

جمعہ جون 13 , 2025
بلوچستان کے اضلاع کیچ اور پنجگور میں مسلح افراد نے دو مختلف حملوں میں پاکستانی فورسز اور ان کی جانب سے نصب کیے گئے کیمروں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں قلم چوک پر واقع پاکستانی فورسز کی ایک چوکی پر نامعلوم افراد نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ