اسرائیل کا ایران پر حملے میں آرمی چیف، 6 جوہری سائنسدان سمیت 78 افراد ہلاک

تہران پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی، 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان مارے گئے۔ مجموعی طور پر 78 افراد ہلاک ہوئے جن میں 5 شہری خواتین و بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 زخمی ہوئے۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ حملے میں ایران کی جوہری تنصیبات، بیلسٹک میزائل فیکٹریاں اور عسکری مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق 200 لڑاکا طیاروں نے 100 سے زائد اہداف پر حملہ کیا۔ موساد کی کمانڈو فورسز نے حملے سے قبل ایران میں خفیہ کارروائیاں کیں اور میزائل سسٹمز کے قریب گائیڈڈ ہتھیار نصب کیے۔

ایرانی میڈیا نے تصدیق کی کہ نطنز سمیت کئی مقامات پر دھماکے ہوئے، پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹرز بھی نشانہ بنے۔ جوہری سائنسدانوں میں عبدالحمید منوچہر، احمدرضا ذوالفقاری، امیرحسین فقیہی، مطلب لیزادہ، محمد مہدی طہرانچی اور فریدون عباسی شامل تھے۔

ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے جرم کیا ہے اور عبرتناک انجام سے نہیں بچ سکے گا۔ ان کے حکم پر جنرل عبدالرحیم موسوی کو نیا آرمی چیف، محمد پاکپور کو پاسداران انقلاب کا سربراہ، اور علی شادمانی کو خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کا کمانڈر مقرر کر دیا گیا۔

ایرانی افواج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے حملے امریکی حمایت سے کیے اور اس کا جواب جلد اور شدید ہو گا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا کو ان حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران، ہیرونک اور چاغی حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

جمعہ جون 13 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 12 جون کی رات نو بجے خاران شہر میں پرانا گزی روڈ پر قائم قابض پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دشمن پر فائر کئے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ