تمپ: ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی فائرنگ سے نوجوان قتل

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے ملک آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق پاکستانی فورسز کے زیرِ سرپرستی قائم کردہ مسلح گرہ ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت سعید ولد تحصیلدار عابد اور شکیل ولد چوٹا کے طور پر کی گئی ہے، جو ایک سفید کرولا گاڑی میں سوار تھے۔ مقامی افراد کے مطابق گاڑی پر بلوچستان کا جھنڈا بھی لگا ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید اور شکیل نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت عبداللہ ولد ماہم جان کے نام سے ہوئی ہے۔

بلوچستان میں گزشتہ کئی برسوں سے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے اور پاکستانی فوج ملوث ہیں۔

یاد رہے کہ سعید کے بھائی زبیر عابد کو ماضی میں بلوچ نوجوانوں کے اغوا، قتل اور ڈیتھ اسکواڈ سے وابستگی کے الزامات کے تحت بلوچ لبریشن آرمی نے ایک حملے میں ہلاک کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسرائیل کا ایران پر ایک اور فضائی حملہ، تبریز ایئرپورٹ اور نطنز ایٹمی مرکز کے قریب ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا

جمعہ جون 13 , 2025
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایک بار پھر نطنز میں واقع ایران کے زیرِ زمین یورینیم افزودگی کے مرکز کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں زیادہ تر نقصان زمین کی سطح پر ہوا ہے، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ