
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج مستونگ میں قابض پاکستانی فوج کو ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں مَرو کنڈ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کے چار اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین مزید شدید زخمی ہوگئے، جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔