
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا، جس کے دوران علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے آج شام تقریباً 6 بجے جھاؤ کے نونڈرہ کراس پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی گونج سنائی دی، جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
تاحال سرکاری سطح پر کسی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
تاہم، مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں فعال ہیں جو ماضی میں بھی پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتی رہی ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔