شکارپور: گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک

شکارپور کے نیو فوجداری تھانے کی حدود میں لاڑکانہ بائی پاس کے قریب واقع ٹول پلازہ کے مقام پر آج دوپہر کو مسلح افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت نور محمد سندرانی، نبام الدین سندرانی، مٹھل سندرانی اور کار ڈرائیور رسول بخش معرفانی کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولین عدالت میں حاضری کے بعد اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سندرانی اور بروہی برادریوں کے درمیان دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ واقعے کے بعد شکارپور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ہلاک افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ تین افراد کی لاشیں برآمد

جمعرات جون 12 , 2025
گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے پیارا کالونی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین جبری طور پر لاپتہ افراد  کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں علاقے میں پھینک دی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ