مشکے: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے دو افراد قتل

بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں پاکستانی فوج نے دو زیرِ حراست افراد کو قتل کر کے ان کی لاشیں میں پھینک دیں۔

ذرائع کے مطابق قتل کیے گئے لاپتہ افراد کی شناخت نذر احمد ولد جان محمد اور علی محمد ولد حکیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ نذر احمد کو پاکستانی فوج نے 23 دسمبر 2024 کو، جبکہ علی محمد کو 1 فروری 2025 کو مشکے کے بازار کنڈری سے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

دونوں افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں آج پاکستانی فوج کی جانب سے مشکے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں جعلی مقابلوں اور پہلے سے زیرِ حراست افراد کو قتل کر کے ان کی لاشیں ویرانوں میں پھینکنے کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے، تاہم 2025 میں ایسے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مشکے میں اس سے قبل بھی متعدد افراد کو اسی نوعیت کے واقعات میں قتل کیا جا چکا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جھاؤ: پاکستانی فورسز کی فوجی جارحیت جاری

جمعرات جون 12 , 2025
آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی جارحیت مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے جھاؤ کے علاقوں کوہڑو، گزی، داروجگ، نرمگی، چھبی اور کورک میں مقامی افراد کو اپنے کیمپوں میں بلا کر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ