شاہراہ پر ناکہ بندی اور قابض فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے بولان اور جعفر آباد میں دو مختلف کاروائیوں میں شاہراہ پر گھنٹوں تک ناکہ بندی کی اور قابض فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز شام چھ بجے وقت بولان کے علاقے مارگٹ میں شاہراہ پر ناکہ بندی کی جو دو گھنٹوں سے زائد جاری رہی۔ سرمچاروں نے اس دوران گاڑیوں کی چیکنگ کی اور ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا تاہم اس کو بعدازاں رہا کردیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج نے سرمچاروں کی جاسوسی کیلئے ایک کواڈ کوپٹر کا استعمال کیا جس کو سرمچاروں نے نشانہ بناکر تباہ کردیا تاہم بزدل قابض فوج اپنے کیمپ تک محدود رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور کاروائی میں گذشتہ شب دس بجے کے قریب جعفر آباد میں قیدی شاخ شفیع آباد کے مقام پر پولیس چوکی کو ایک دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں انہیں جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

یہ جیل صرف ایک عمارت نہیں بلکہ میرے والد کی یادوں کا بوجھ ہے” ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا جیل سے ٹائم میگزین کے لیے خصوصی مضمون

بدھ جون 11 , 2025
یہ مضمون معروف بلوچ کارکن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنی اسیری کے دوران کوئٹہ کی ہدہ جیل سے عالمی شہرت یافتہ جریدے “ٹائم میگزین” کے لیے تحریر کیا۔ یہ تحریر نہ صرف ان کے عزم و حوصلے کی عکاسی کرتی ہے بلکہ بلوچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ