
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 10 جون کو دوپہر 1 بجے ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے زردآلو میں پاکستانی فوج کے سرویلنس نظام پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ مقام پر قابض فوج نے سرمچاروں کے تعاقب اور حملوں سے بچنے کی خاطر کم از کم دو ٹاور لگائے ہیں جن پر چار بڑے اور جدید کیمرے نصب ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں تمام کیمروں کو نقصان پہنچا جسکی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔